ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

شارجہ ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عامر اور یاسر شاہ نے 255 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا،تاہم عامر 20 اور یاسر 12 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سمیع اسلم 74، مصباح الحق 53جبکہ یونس خان اور سرفراز احمد 51،51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےتیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بشو نے4، گیبرئیل نے 3 اور جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے آغاز میں ہی 6رنرز پر پہلی وکٹ گرگئی،فاسٹ بالر وہاب ریاض نے جانسن کو 1رنرکے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اوراگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں