پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے لاپتہ ارکان کو اسمبلی میں لاسکتا ہوں، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر اسپیکر سندھ اسمبلی رولنگ دیں تو پی ٹی آئی کے لاپتہ ارکان کو اسمبلی لاسکتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، انہوں نے شہر کراچی میں توانائی کے فروغ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بتایا کہ سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی سولرائزیشن پالیسی پر عمل کیاجا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ تھرکول پروجیکٹ پر حکومت کام کررہی ہے جہاں سے پورے پاکستان کو بجلی دی جارہی ہے، 120میگا واٹ کا سولر پارک ملیر اور250میگا واٹ کا کورنگی میں سولر پارک بنایا جارہا ہے، صرف تھرکول سے2640میگا واٹ بجلی ملک بھر کو فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کے 47ہزار خاندانوں کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال میں سولر سسٹم لگایا جارہا ہے، سندھ بھر میں مجموعی طور پر 2لاکھ گھروں کو سولرسسٹم سے بجلی فراہم کی جائے گی۔

جی ڈی اے کے رکن عبد الرزاق کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تھر کے مقامی لوگوں کو آج فائدہ ہورہا ہے، ان کو مفت بجلی دی جارہی ہے، بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر3بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں