اشتہار

عمران خان لاک اپ کا حقدار ہے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کا مضبوط ملک نادان بچوں کے ہاتھ میں دے دیا گیا، عمران خان لاک اپ کا حقدار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ ملک کو جتنا نقصان پہنچا سکتے تھے انہوں نے پہنچایا، عمران خان لاک اپ کا حقدار ہے تاکہ اس کو پتا لگے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی چار سال سے قید میں ہے، ہم میں سے کسی کو بھاگتے ہوئے دیکھا لیکن یہ لوگ بھاگنے میں چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

شرجیل میمن نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہ وقت عزت سے ایک دوسرے سے مخاطب ہونے کا ہے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کسی کو دیوار سے لگایا گیا، کسی کو مراعات دی جا رہی ہیں، مجھے عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، آج تک کوئی وارنٹ آف اریسٹ دکھا دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عمران خان اور دیگرسیاسی لیڈران کے لیے الگ الگ قانون کیوں؟، سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں پر حملے کرنے والے عمران خان پر مہربانیاں کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں