کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےایم کیوایم اپنےآخری مؤقف پرڈٹی رہی تومصطفیٰ کمال کےپاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے وہ ن لیگ کی ڈائرکشن پر کام کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم اپنےآخری مؤقف پرڈٹی رہی تو مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان مضبوط، مصطفیٰ کمال کمزور نظر آتے ہیں۔
کل فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، پارٹی چھوڑنا اور دوبارہ جوائن کرنا یہ ان کی روایت تھی، اللہ ایم کیو ایم کی مدد کرے۔
شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سرپرائز دے گی۔
اس سے قبل فاروق کمال اتحاد پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان ہونے والا اتحاد پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ عارضی اتحاد ہے۔