کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان کردیا، بسوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی سسٹم، ڈرائیور الارم بھی نصب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور این آر ٹی سی حکام کا اجلاس ہوا، جس میں شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں پیپلز بس سروس کو آن لائن سسٹم سے جوڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بسوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی سسٹم، ڈرائیور الارم بھی نصب ہوں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام کی بہترین اور سستی بس سروس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے گی اور کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے دیہی علاقوں کوسروس سے شہری علاقوں سے جوڑا جائے گا۔