بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شرجیل میمن کی گرفتاری، وفاقی وزیرداخلہ کی انتقامی کارروائی ہے، عاجز دھامرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ نیب کا نام تبدیل کرکے سندھ انتقام بیورو رکھ لیا جائے، نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کا ثبوت دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ نے شرجیل میمن کو گرفتار کروایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ اسلام اباد میں منتخب ایم پی اے اور دیگر اراکین کی جس طرح ائیرپورٹ پر تذلیل کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود شرجیل میمن کی گرفتاری کو توہین عدالت سمجھا جائے اور سوموٹو لے کر نیب کے اقدام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ شرجیل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اسے سیاسی انتقام کہتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں۔

عاجز دھامرہ نے کہا کہ نیب میں تو وزیر اعظم اور میاں منشا سمیت دیگر صوبائی وزرا کے مقدمات موجود ہیں ، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قتل میں ملوث لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا نظر نہیں آتا۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو کا نام بدل کر انتقام بیورو رکھا جائے کیونکہ یہ ادارہ صرف سندھ میں متحرک ہے اور پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کرتا، شرجیل اپنے اپ لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان آنا چاہتا ہے جبکہ نیب نہیں چاہتا کہ پپلز پارٹی کے لوگ آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

پی پی کے سینیٹر نے نیب کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اپنی انکھوں سے چشمہ اتار کر دیکھے، عالمی ادارے کی رپورٹ سامنے ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ کرپشن میں کون ملوث ہے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کے بعد وزیرداخلہ انتقامی کاروائیاں کررہے ہیں۔

اسی سے متعلق: ’’ سادہ لباس اہلکاروں‌ نے مجھے گرفتار نہیں اغواء کیا، شرجیل میمن ‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں