پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شرجیل میمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد، دو ساتھی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی، درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی، عدالت نے کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد درخواست مؤثر نہیں رہی، شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے شرجیل میمن کے وکیل اوراستغاثہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق صوبائی وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد دی گئی دونوں درخواستیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں، ملزم ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے شریک ملزم انعام اکبر اور یوسف کامبورو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی خارج کردی جس کے بعد دونوں شریک ملزمان کو بھی سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت عظمیٰ نے نیب کو بھی ایک ہفتے میں جواب بھی داخل کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں اور اس کیس میں 23 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ نے بھی ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔


مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی


شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں