صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیاں سندھ حکومت نہیں الیکشن کمیشن کرتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اگر کراچی میں میئر کی سیٹ ہم جیتے تو ہمارا ورنہ جو جماعت جیتے گی وہ اپنا میئر بنائے گی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم سے طے شدہ معاملات پورے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے لیے صدر کو تین نام بھیج دیے ہیں لیکن ان کا ریموٹ بنی گالا سے چلتا ہے پرچی نکلے گی تو گورنر سندھ بن جائے گا۔