اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلیے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کے لیے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ڈونلڈ لو نے ہی نہیں بلکہ اسد مجید نے بھی دعوؤں کو مسترد کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلئے لابیسٹ ہائر کئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کا چہرہ مسخ کروانے کی کوشش کی، ڈونلڈ لو کے بیان کے دوران پی ٹی آئی کی نعرے بازی نے پاکستان کا تمسخر بنایا۔

- Advertisement -

شرجیل میمن نے کہا کہ جو کانگریس ممبر فلسطینیوں کے نسل کشی کا حامی ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا بھی حامی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تخت پر بٹھانے کیلئے دھاندلی تو 2018 سے پہلے شروع ہو چکی تھی، غیراعلانیہ سینسر شپ 2018 میں ہونے والی دھاندلی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں حلقہ بندیوں میں بے قاعدگیاں ہوئیں، نتائج شفاف نہ ہونے کا اعتراف یورپی مبصرین نے بھی کیا، آر ٹی ایس متعارف کروانے کا مقصد پی ٹی آئی کو حکومت دلوانا تھا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں جتوانے کیلئے ووٹرز کیساتھ ’’گو سلو‘‘ پالیسی رکھی گئی تھی، انتخابات میں بیلٹ باکس تحویل میں لینے یا ترسیل کا عمل پوشیدہ رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط امیدواروں کو 2018 میں ٹکٹ واپس کرکے آزادا میدوار بننے پرمجبورکیا گیا تھا اور 2013 سے 2018 میں پیپلزپارٹی کے خلاف دھاندلی کی شرح 50 فیصد رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں