کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز سے زیادہ مسئلہ ڈرائیورز کا ہے، گاڑی کبھی خود آکر کسی کو نہیں لگتی، ڈرائیورکو لائسنس کیسے ملا مسئلہ یہ ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بہت آسان ہے، جسے بہت سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جو ایس او پیز بنی ہیں اسی کو پاکستان میں بھی فالوکرنا چاہیے، قانون میں گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لازمی ہے لیکن ہم نہیں کراتے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ یکم دسمبر سے نیا مکینزم ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ شروع کردیا ہے، انسانی قیمتی جان سے زیادہ آپ کی اور ہماری تکالیف نہیں ہیں۔
یہاں سے لوگ بیرون ممالک جاتے ہیں تو وہاں قوانین کی پاسداری کررہے ہوتے ہیں، کراچی میں ٹرانسپورٹ کے میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں، بڑاکنسٹرکشن مٹیریل ڈمپرزکے ذریعے ہی آتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چیزیں خراب نہیں ہیں لیکن ہم خود کو ٹھیک کرسکتے ہیں، ڈمپرز ڈرائیورز رفتار کی حد کی پابندی کریں، خراب سڑکوں کوکے ایم سی انتظامیہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
کراچی میں جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی، شرجیل میمن
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں قوانین کو لاگو بھاری جرمانوں کے ذریعے کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اشارے پر ٹریفک پولیس والوں کے پاس کتنی گاڑیاں روکی جاتی ہیں۔