جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے،شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے، نیب لاہور نے نواز شریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا، نیب کے احکامات کو وزارت داخلہ نے لفٹ نہیں کرائی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے ، نیب نے وزارت داخلہ کو لکھااسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کے احکامات کو وزارت داخلہ نے لفٹ نہیں کرائی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے نوازشریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا، نیب اسلام آباد وزارت داخلہ کو درخواست نہیں بھیج رہا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ لندن کی سیرکررہےہیں، یہ جب چاہیں جہاں چاہیں کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہمارے لیے جیلیں ہیں۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب اس وقت سب سے متنازع ادارہ بن چکا ہے، نیب کا سندھ کے لوگوں سے رویہ مختلف اور باقیوں سے مختلف ہے۔


مزید پڑھیں : پونے 6ارب روپے کی کرپشن کامقدمہ، شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی


شرجیل میمن نے مزید کہا کہ خان صاحب سندھ میں کمپین چلا رہے ہیں ان کا حق ہے۔

اس سے قبل پونے چھ ارب کرپشن کے مقدمے میں آج بھی شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ احتساب عدالت نے ملزمان کواثر ورسوخ کے استعمال سے بازرہنے کی وارننگ دی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرسارے وکلااور ملزم موجود رہیں فردجرم عائد کی جائیگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں