اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

اللہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں دعا کر دی۔

شرجیل میمن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے لہٰذا عمران خان کیلیے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک انہیں جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کیلیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں تو پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں، اللہ کرے باہر آ کر وہ جیل کی تڑیاں لگانا چھوڑ دیں، کوئی ان کے خلاف بات کرے تو نیب نہ اٹھا کر لے جائے۔

22 فروری 2025 ٹنڈو جام میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا یہ سب کو یاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا، شرجیل میمن

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے ایک ہی شخص تھا وہ ہے عمران خان، پی ٹی آئی انتشار اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، سابق وزیر اعظم کی ہدایات پر ان کی پارٹی کے لوگ شرپسندی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وہ لندن میں زید گولڈ اسمتھ کی حمایت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے سے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تو کیس میں 6 سال تک اسٹے آرڈر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل لابی کی جانب سے عمران خان کی حمایت سوالیہ نشان ہے، بانی پی ٹی آئی نے لندن میئر انتخاب میں پاکستانی کے مقابلے یہودی کو سپورٹ کیا۔

’بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ان کے دور میں رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں، ان کے کہنے پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جبکہ ثاقب نثار نے ان کا آلہ کار بن کر رہنماؤں کی کردار کشی کی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں