تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شرجیل میمن نے خرم شیر زمان کو مُکا جڑ دیا

سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو مکا جڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران 1417 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما شور شرابا کرتے رہے حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ خرم شیر زمان وزیراعلیٰ کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے اس دوران شرجیل میمن اور ان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

پی پی رہنما نے خرم شیر زمان سے جھگڑے کے دوران ان کو مکا مار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دعا بھٹو نے الزام عائد کیا تھا کہ اسمبلی سے منور وسان ان کا موبائل فون چھین کر بھاگ گئے ہیں۔

دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ سارے میڈیا نے ان چور لٹیروں کو دکھایا ہے، منور وسان کو میرا موبائل دیا گیا اور ان کے ایم پی اے نے میرا دوپٹہ کھینچا ہے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ چریل شیرازی نے میرا دوپٹہ کھینچا تھا ہم دو گھنٹے سے تھانے میں بیٹھے ہیں مقدمہ درج نہیں کیا جارہا، یہ کونسا قانون ہے ایوان کے فلور پر خاتون سے بدتمیزی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج یہاں ختم نہیں ہوگا بجٹ سیشن میں چوروں کو بے نقاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -