پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کرپشن کیسز میں گرفتار شرجیل میمن کی سندھ اسمبلی آمد، کارکنان کا شاندار استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ارکان سندھ اسمبلی نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے کیس میں 4 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی لایا گیا۔

شرجیل میمن بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے تو کارکنان نے ان کا شانداراستقبال کیا اور جیالوں نے بکتر بند گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے نہلا دیا، کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ کرپشن کیسز میں پھنسے شرجیل میمن سندھ اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے شرجیل میمن کو اجلاس میں شرکت کے لیے اسمبلی لانے کے لیے خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیں: شرجیل میمن 11 ساتھیوں سمیت گرفتار

یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس میں نامزد شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب حکام نے احاطہ عدالت سے شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا تھا۔

اگلے روز کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر 4 نومبر تک جیل بھجوا دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں