جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’حملہ ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد بھی بھٹکتی روح کو چین نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حملہ ڈرامہ فلاپ ہونےکےبعدبھی بھٹکتی روح کوچین نہیں، 2 دن بعد ہونے والا مارچ بھی لانگ نہیں شارٹ ہی ہو گا۔

وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کےلانگ مارچ دوبارہ شروع کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایف آئی آر میں 3 جھوٹے نام شامل کرانا چاہتے ہیں اگر وزیراعلیٰ ان ناموں پرمتفق نہیں توعوام کو کیوں بےوقوف بنایا جا رہا ہے؟

شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان ناموں پر متفق ہیں تو قوم کو ٹی وی پر آکر آگاہ کریں ہم پہلےہی کہہ چکے کہ عمران خان انتشار اور فتنےکا دوسرا نام ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد صرف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا ہےحملہ ڈرامہ فلاپ ہونےکے بعد بھی بھٹکتی روح کو چین نہیں، 2 دن بعد ہونے والا مارچ بھی لانگ نہیں شارٹ ہی ہوگا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پنڈی اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی عمران خان اور اس کا نااہل ٹولہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں