تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شرجیل میمن کا فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ فواد چوہدری نے بے بنیاد اور جھوٹا الزام عائد کیا ہے، میں ان کو لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ الزام ثابت کریں ورنہ عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا، مقدمہ درج کریں میں پنجاب آتا ہوں گرفتار کر کے دکھائیں۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے دو صوبائی وزرا شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پنجاب میں مقدمہ درج کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن نے ہماری دو خواتین ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے پیسوں کی آفر کی، دونوں کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ اور سکندر سلطان راجہ نے آئین پر حملہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دوسرا ریفرنس بھیجیں گے، پی ڈی ایم کو الیکشن نہیں کرانے تو جاکر ریڑھی لگالیں۔

Comments

- Advertisement -