اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

شرجیل نے چوکے چھکوں کی برسات کر دی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

جارحانہ مزاج اوپنر شرجیل خان کا بلا چل گیا، ناردرن کے خلاف دھواں دھار اننگز نے سب کی توجہ اپنی جانب ‏مرکوز کر لی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے شرجیل خان نے جارحانہ ‏اننگز سے ایک بار پھر اپنی ڈھاک بٹھا لی۔

ناردن کے خلاف 43 گیندوں پر 64 رنز کی باری کھیلی جس میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے میدان کے چاروں جانب شاندار اسٹروک کھیلے انہوں نے فاسٹ بولنگ اٹیک کا ڈٹ کا ‏مقابلہ کیا اور اسپنرز کے خلاف بھی کھل کر شارٹس کھیلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں