شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شرمین علی نے بال جھڑنے سے رکنے کا آزمودہ نسخہ بتادیا۔
بالوں کے گرنے سے خواتین اکثر پریشان رہتی ہیں جس کے لیے مختلف برانڈز کے شیمپو بھی استعمال کرتی ہیں لیکن خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود بھی کوئی حل نہیں نکل پاتا۔
تاہم اداکارہ شرمین علی نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح اپنے بالوں کو جھڑنے سے روکتی ہیں۔
شرمین علی نے بتایا کہ وہ یہی طریقہ استعمال کرتی ہیں جس سے ان کے بال جھڑنے رک گئے ہیں۔
طریقہ جانیں
اس کے لیے ایک کپ السی کے بیج (فلیکس سیڈ) کو چار کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اس کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے ہہ گرم گرم ہی چھلنی سے چھان لیں کیونکہ بعد میں بیج اکڑ جاتے ہیں اور جیل نہیں نکلتا.
اب اس جیل کو چھان کر ٹھنڈا کرلیں پھر اسے ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں. استعمال کے لئے تھوڑا سا ناریل کا تیل ملا کر بالوں پر لگائیں. یا تو ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں یا پھر رات بھر لگا رہنے دیں. نتیجہ دو ہفتوں میں آپ کے سامنے ہوگا.