منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شرمین عبید چنائےکی ایک اورفلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائےکی ایک اورفلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پھرآسکرکی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

ملک کےلئے پہلا آسکرایوارڈ جیتنے والی فلم ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے پھرکامیابی کے لئے پرامید ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’گرل ان دی ریور‘‘کو آسکر ایوارڈ کےلئے نامزد کرلیا گیا.

- Advertisement -

’’گرل ان دی ریور‘‘میں غیرت کے نام پرقتل ہونے والی خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے، واضح رہے کہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو پاکستان کی پہلی انیمیٹد فلم بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

شرمین عبید چنائے آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز ہیں جنہوں نے انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق پر گزشتہ 15 سال کے دوران دنیا کے 10 سے زائد ممالک میں بے شمار دستاویزی فلمیں بنائی ہیں.

شرمین عبید چنائے آسکر ایوارڈ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون فلم ساز

شرمین عبید چنائے نے2012میں اپنی شارٹ ڈاکو منٹری دی سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

پاکستان کی کسی فلم کوملنے والا یہ پہلا آسکر ایوارڈ تھا۔ شرمین عبید چنائے پاکستان میں کسی بھی فلم کی کسی بھی کیٹیگری میں آسکر لینے والی پہلی شخصیت بن گئیں۔

شرمین نے آسکر وصول کرتے ہوئے اس ایوارڈ کو فلم کے لئے کام کرنے والوں اور پاکستانی خواتین کے نام کر دیاتھا۔

فلم سیونگ فیس 2011ء میں بنائی گئی تھی۔ سیونگ فیس ان خواتین کے موضوع پر ہے جن کے چہرے تیزاب پھینک کر مسخ کر دیئے گئے تھے۔

شرمین عبید نے یہ فلم ہدایتکار ڈینیئل جنگ کے ساتھ مل کر تیار کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں