پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دلہن کے لباس میں یہ معصوم بچی کونسی مشہور سیاست دان ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بچپن کی یادیں حسین ہوتی ہیں جب انہیں بڑے ہوکر دیکھا جائے تو یقین نہیں آتا کہ ہم کیسے دکھتے تھے یا کس طرح کی شرارت کرتے تھے۔

سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات کے بچپن کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

لیکن آج ایک مشہور سیاست کے دان کے بچپن کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بچپن میں دلہن کا لباس پہنی ہوئی ہیں۔

تصویر میں موجود ننھی بچی جو دلہن کے لباس میں تیار ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ آج پاکستانی سیاست کی کونسی مشہور سیاستدان ہے؟

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ آج بالکل مختلف اور بدل چکی ہیں جس کی وجہ سے 99 فیصد لوگ ان کی بچپنے کو دیکھ کر پہچاننے میں ناکام ہوسکتے ہیں۔

آیئے بتاتے ہیں کہ پیاری سی بچی کونسی مشہور شخصیت ہے۔

یہ معصوم بچی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے بچپن کی یادگار تصویر ہے جس میں وہ بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی سیاست میں آنے سے قبل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، آج وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ننھے بیٹے کے ساتھ دلچسپ تصاویر کرتی رہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں