ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

یادداشت کو تیز کرنے کا جادوئی نسخہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہم میں سے اکثر لوگوں کو یہ شکایت یا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ کوئی چیز کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں، اس کی وجہ دیگر عوامل کے علاوہ یادداشت کی کمزوری بھی ہوسکتی ہے۔

اس مسئلے کی وجہ سے لوگوں کے نام یاد نہیں رہتے، چابیاں یا چشمہ کہیں رکھ کر بھول جانا، تاریخوں کا بھول جانا، بہت سی دعائیں جو یاد کر رکھی ہوں ان کا یاد نہ آنا سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔

لیکن اگر آپ کو بھولنے کی بیماری ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ آپ ضرورت سے کم نیند لے رہے ہیں، پریشانی کا شکار ہیں، جسمانی مشقت کم ہے یا کوئی جینیاتی مسئلہ ہے۔

- Advertisement -

اس چیز سے چھٹکارا پانے کیلیے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر عیسیٰ نے بہت آسان سا نسخہ بیان کیا جس کو کھا کر چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جانے کا یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سو روپے کی برہمی بوٹی کسی بھی پنساری کی دکان سے لیں اور اس کے اندر اتنے ہی وزن کی مصری شامل کریں اور اس کا سفوف بنا کر رکھ لیں، ڈاکٹر عیسیٰ نے کہا کہ روزانہ ایک چمچ دودھ میں ڈال کر پیئیں آپ کی یادداشت بہترین ہوجائے گی۔

دماغی صحت میں خوراک کا کردار نہایت اہم ہے، دماغ کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور اگر آپ بھولنے کی شکایت کر رہے ہیں تو یقیناً اپنے دماغ کو درست غذا فراہم نہیں کرپا رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں