منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار اور خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

شرقپورشریف: شیخوپورہ کے ضلع میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ضلع شرقپورشریف میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

15کے قریب ڈاکوؤں نے گزشتہ رات شیخوپورہ روڈ پر واردات کی، نقدی، موبائل فونز سے محروم ہونے والے 20 سے زائد شہری تھانے پہنچ گئے۔

- Advertisement -

متاثرہ افراد نے بتایا کہ ہمارے ساتھ لٹنے والی خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے یادتی کی، زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر چلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افرادکا بیان لے لیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں