نئی دہلی : آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے دنیائے کرکٹ میں بغاوت کو بھانپ لیا، ششانک منوہر نے بگ تھری کی مخالفت کردی.
ششانک منوہر نے بگ تھری کو دیئے جانے والے بے جا اختیارات پر تنقید کردی، ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ بگ تھری کی تشکیل سے گورننگ باڈی طاقت کے عدم توازن کا شکار ہوئی، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو ملنے والے اختیارات سے وہ متفق نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کرکٹ تین بورڈز چلائیں، کوئی بھی ادارہ انفرادیت سے بڑا ہوتا ہے، تین ممالک کو آئی سی سی کے تمام اختیارات دینے پر متفق نہیں ہوں، اس سے کرکٹ کو نقصان ہوگا، آئی سی سی میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا.
بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن نے گزشتہ سال جنوری میں آسٹریلیا اور انگلینڈکی مدد سے بگ تھری بنائی تھی اور ممبر بورڈز نے دباؤ میں آکر اسے تسلیم کرلیا تھا.