16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روی شاستری اور ہربھجن پاکستانی اسپنگ بولنگ سے ناخوش

اشتہار

حیرت انگیز

روی شاستری نے آئندہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاستری نے کہا، ’’نسیم شاہ کے نہ ہونے سے پاکستان کی طاقت تھوڑی سی کم ہوہی ہے۔‘‘

اسپن ڈپارٹمنٹ کے بارے میں ہربھجن سنگھ سے اور شاستری نے ماضی کے مقابلے میں اسپن کے معیار میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے۔

شاستری نے ہربھجن سے کہا، "آپ کے دور کے مقابلے ان کا [پاکستان] اسپن کا معیار بہت کم ہوا ہے۔

- Advertisement -

ہربھجن نے شاستری کے مشاہدات سے اتفاق کرتے ہوئے، ماضی کے قابل ذکر اسپنرز جیسے ثقلین مشتاق، سعید اجمل، اور شاہد آفریدی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے شاداب کی باؤلنگ اور مائنڈ سیٹ پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بولر بغیر وکٹ لیے پچاس یا ساٹھ رنز دینے سے مطمئن نظر آتا ہے۔

ہربھجن کے خیال میں اس طرح کی ذہنیت اسپنر کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ثقلین مشتاق، سعید اجمل، شاہد آفریدی ہوتے تھے۔ وہ بڑے اسپنر تھے۔ شاداب واقعی اچھے لگ رہے ہیں لیکن حال ہی میں وہ اپنی بہترین بولنگ نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ان وکٹوں کو لینے کے خواہاں نہیں ہیں جب آپ اس طرح کی ذہنیت رکھتے ہیں، بطور اسپنر، آپ اپنی ٹیم کے لیے گیمز نہیں جیت پائیں گے مجھے یقین ہے کہ ان کا اسپن اتنا مضبوط نہیں ہے جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں