اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

شتروگھن سنہا اپنی فیملی کی اندرونی اختلافات سے متلعق قیاس آرائیوں پر پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف سینیر اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی فیملی پر کی جانے والی تنقید اور اندرونی اختلافات سے متلعق قیاس آرائیوں پر بول پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ایک عام بھارتی فیملی ہیں جس طرح ہر فیملی میں بعض معاملات پر اختلافات رونما ہوتے ہیں بالکل اُسی طرح ہماری فیملی میں بھی ایسا ہوتا ہے، اس پر بہت زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ سازش کے تحت میری فیملی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوناکشی کی شادی میں بیٹے کے شریک نہ ہونے پر کہا کہ یہ معاملہ کوئی بڑا نہیں ہے، میری فیملی میں اس سے بڑے بحران بھی آتے رہے ہیں، اس لیے اس معاملے میں باہر والے لوگ زیادہ الجھنے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ بالی وُڈ ہی میں نہیں بلکہ پورے بھارتی معاشرے میں اس طرح کی شادیاں ہو رہی ہیں، میں اب اپنی فیملی کو اس حوالے سے مزید نشانہ بنائے جانے کو برداشت نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لُو کا شادی میں شریک نہ ہونا ہماری فیملی کا اندرونی معاملہ ہے، کسی کو اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، اور مجھے امید ہے کہ ظہیر اپنی ازواجی زندگی کو زیادہ سے زیادہ خوش گوار بنانے کی کوشش کرے گا اور سوناکشی کو ہر حال میں خوش رکھے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی ممبئی میں 23 جون کو ہوئی تھی، شادی کے دن انہوں نے ممبئی کے ایک عالی شان ریسٹورنٹ میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں