پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا نے بلآخر اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریب میں بیٹوں کی غیر موجودگی سے متعلق جواب دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوست شریک ہوئے، اس شادی میں اداکارہ کے والدین تو شریک ہوئے مگر ان کے دونوں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا اس تقریب سے غائب تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

- Advertisement -

شادی کے دوران ہی جب لو اور خوش سنہا کی غیر موجودگی سے متلعق سوال کیا گیا تو سنہا فیملی نے اس وقت کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم اب انٹرویو میں اداکار شتروگھن سنہا نے اس صورت حال پر بات کی ہے۔

انٹرویو میں جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کی بین المذاہب شادی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا یقیناً میں اپنی بیٹی کی شاسی کی حمایت کرتا ہوں، میرے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،  یہ ان کی زندگی ہے۔

شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ سناکشی اور ظہیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ایک دوسرے پر یقین رکھتے ہیں تو ہم ان کی شادی کی مخالفت کرنے والے کون ہوتے ہیں، بطور والد میرا فرض ہے کہ میں اس کا ساتھ دوں جو کہ ہمیشہ دیتا رہوں گا۔

شتروگھن نے سوناکشی کے بھائیوں کا شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کہنا تھا کہ دوسری طرف میں اپنے بیٹوں کا درد بھی سمجھتا ہوں، میں اپنے بیتوں سے اس بات پر شکایت نہیں کرسکتا وہ بھی صرف انسان ہیں لیکن شاید بھی اتنے سمجھدار نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میں ان کے درد اور الجھن کو سمجھتا ہوں، ان کا ایک روایتی ردعمل تھا شاید، اگر میں ان کی عمر کا ہوتا، تو میرا بھی ایسا ہی ردعمل ہوتا، لیکن میں ایک بزرگ اور تجربہ کار ہوں اس لیے میرا ردعمل میرے بیٹوں کی طرح نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں