منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’اگر سوناکشی نے شادی کر لی تو۔۔۔‘، شتروگھن سنہا کا بڑا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے نامور اسٹار شتروگھن سنہا نے بیٹی و معروف اداکارہ سوناکشی کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے بڑا بیان جاری کر دیا۔

پچھلے چند روز سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس پر ظہیر اقبال کی جانب سے تو ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ’پہلی بات یہ کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری بات یہ میری مرضی ہے اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں؟‘

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔

شتروگھن سنہا سے حالیہ انٹرویو میں اس متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا، اگر بیٹی شادی کرتی ہے تو میری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہوں گی۔

نامور اداکار نے کہا کہ سوناکشی میری اکلوتی بیٹی اور دل کے بہت قریب ہے لہٰذا میں اس کے ہر فیصلے پر رضامند ہوں گا۔

چند روز قبل ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

دونوں نے اپنے تعلقات کی عوامی سطح پر تصدیق تو نہیں کی لیکن جب ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی تصاویر پوسٹ کیں تو معاشقے کی افواہوں کا بازار گرم ہوا۔

ظہیر اقبال نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے (Happy Birthday Sonzzz) لکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں