بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں: شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ بلاول کا بیان شدید قابل مذمت ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارہوئے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال نہ کرے، یہ کرپشن کا معاملہ ہے.

- Advertisement -

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، قوم کو سمجھ آ چکی ہے، اپوزیشن تحریک تحریک کیوں کررہی تھی.

مزید پڑھیں: خواہش ہے کہ افغان مہاجرین اب عزت کے ساتھ واپس چلے جائیں، شوکت یوسفزئی

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، مریم نوازفکرنہ کریں، چوروں کو چن چن کرہی گرفتار کیا جائے گا.

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں چورچورکہنے والے اب جیل میں ملیں گے، تحریکوں سے نہیں ڈرتے، احتساب کا عمل ہر صورت جاری رہے گا.

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج آصف علی زرداری کی ضمانت مسترد کر دی، جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں