منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، مولانا چاہے جو بھی کریں احتساب نہیں رکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکل فیصلوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مقروض ضرور ہے لیکن غریب نہیں ہے، اپوزیشن نے اپنے دورحکومت میں ملک کو قرضوں میں ڈبویا۔

انہوں نے کہا کہ ملک1947 میں آزاد ہوا مولانا آزادی مارچ کس لیے کر رہے ہیں؟، مولانا کے دھرنے کا مقصد احتساب کا عمل روکنا ہے، مولانا چاہے جو بھی کریں احتساب نہیں رکے گا۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرپٹ افراد کا ٹھکانہ صرف جیل ہے، مولانا چاہے جو بھی کریں احتساب نہیں رکے گا۔

واضح رہے جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، ملک بھر سے انسانوں کا سیلاب آرہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں