ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘ ٹی وی پرملنے والی خبروں پر چلوں تو میری زندگی ختم ہوجائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر ملنے والی خبروں پر چلوں تو میری زندگی ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف آئی اےمیں اس لیےنہیں جا رہامیرےپاس نوٹس نہیں ، ٹی وی پرملنےوالی خبروں پرچلوں تومیری زندگی ختم ہوجائے گی، ایف آئی اےکوکہانوٹس بھیج دیں ضرور جاؤں گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت کی بات الیکشن سمیت جامع تناظرمیں کی، نئی حکومت اوراپوزیشن بیٹھ کربات کرے، آج میرا کمیٹی میں رویہ تعاون والا رہا۔

ڈالر کی قیمت کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ کو توقع کے مطابق روڈ میپ دے ، لوگوں کے اعتماد کیلئے ڈالر کے ذخائر کا پوچھا ،ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا تحریک انصاف کا فیصلہ نہیں تھا ، ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا آئی ایم ایف کا فیصلہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روپے کومتوازن کرنا پڑتا ہےاسٹیٹ بینک کومارکیٹ میں ڈالر ڈالنے پڑتے ہیں ، پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے روپے کی قدر بغیر کنٹرول گر رہی ہے۔

صحافی نے سوال کیا موجود معاشی صورتحال میں عمران خان کو احتجاج کی کال واپس لینے کی تجویز دینگے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ یہ سیاسی معاملہ ہے خان صاحب ہی فیصلہ لیں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ معاشی حالات سیاسی عدم استحکام کی وجہ سےہیں، موجودہ حکومت بھی کہتی ہے سیاسی عدم استحکام سےمعاشی حالات خراب ہوئے ، واحد حل انتخابات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں