منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے، شوکت ترین

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں،انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، پاکستان میں تاثردیاجارہاہےکہ مذاکرات ناکام ہوگئےجوغلط ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بینکس ہمیشہ ڈومورکا ہی مطالبہ کرتاہے لیکن ہم نےمگراپنی ریڈ لائن پارنہیں کرنی، سیکریٹری خزانہ اس وقت بھی واشنگٹن میں موجودہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آربھی ٹیم سے رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کافی مفیدرہی، قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہیے۔

گذشتہ روز وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے آئی ایم ایف سےمذاکرات کی ناکامی کی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبروں میں صداقت نہیں، جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے ، وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، مذاکرات بلاتعطل پیرسےدوبارہ شروع ہوں گے۔

ترجمان مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مذاکرات ختم ہونے کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں