اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

’اسحاق ڈار کا روپے کو ’اوور ویلیو‘ رکھنا معیشت کیلیے ٹھیک نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا روپے کو اوور ویلیو رکھنا معیشت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق روپے کو اوور ویلیو رکھتے ہیں چاہیں اس سے معیشت کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیرخزانہ جو چاہے کہتے رہے ہیں  زمینی حقائق یہ نہیں ہیں وہ بہتر نہیں جانتے موڈیز بہتر جانتا ہے جو کہہ رہا ہے ہم ادائیگیاں نہیں کرپائیں گے۔

- Advertisement -

شوکت ترین نے کہا کہ مارکیٹ بھی ان سب چیزوں کو دیکھ رہی ہے اگر زمینی حقائق مضبوط ہیں تو انٹرنیشنل بانڈ 40 سے 45 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ٹریڈ کررہے ہیں اب ان کو 45 فیصد گیس کی قیمت بڑھانی پڑیں گی۔

سابق وزیر خزانہ کے مطابق بجلی کی قیمت انہوں نے واپس لی اب ان کو دوبارہ قیمت بڑھانا ہوں گی، مفتاح اسماعیل جو سائن کرکے آگئے ہیں وہ شرائط اسحاق ڈار کو ماننی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کو اوور ویلیو رکھنے سے امپورٹ بڑھ جائے گی اور ایکسپورٹ کم ہوجائے گی جو معیشت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ عوام اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس وقت مہنگائی تاریخی ریکارڈ پر ہے انہیں مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں