منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شوکت ترین سینیٹر بن گئے، حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جہاں خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے حلف اٹھایا، صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر حکومتی ارکان کی جانب سے ڈیسک بجاکر انہیں مبارک باد دی گئی۔

رواں ماہ کی 20 تاریخ کو شوکت ترین کے پی کے سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، 13 ووٹ اے این پی اور 13 جے یو آئی کے امیدوار کو ملے، جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب

شوکت ترین نے اس کامیابی پر رب کے حضور شکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور اراکین کے اعتماد سمیت عوام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

بائیس دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ شوکت ترین خیبرپختونخواہ سے عام نشست پر سینیٹر کی حیثیت سے کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی تھی، شوکت ترین کوبطور وفاقی وزیرکام ‏جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا تھا، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کو وفاقی وزیربننے کے6ماہ میں ‏رکن پارلیمنٹ بننا لازمی ہوتا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا ‏قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں