تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”اب حکومت چلا کر دکھائیں، ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں“

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے، اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، ہماری حکومت میں سبسڈی اس لیے دی تھی کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، ہم نے سبسڈی دینے سے پہلے فنڈنگ کا بھی انتظام کیا تھا۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ اس حکومت پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو ہم مزید پیسے نہیں دیں گے، مارکیٹ میں اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے، یہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھے ہوئے، اب حکومت چلا کر دکھائیں، ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی۔

انہون نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو کبھی نہیں کہا کہ سبسڈی ختم کریں گے، سبسڈی کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا، ہم نے آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا، ان کے فیصلے کی وجہ سے دیکھیے گا کہ کل روپے پر کتنا دباؤ پڑے گا، ان کو میں بتا چکا ہوں کہ پیسے کہاں سے نکالنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 486 بلین کی تفصیلات میں کتنی بار ان کو بتا چکا ہوں، میرے خیال میں ان کو اپنی عینک کے شیشے بدلنے کی ضرورت ہے، صورتحال یہی تو انٹرسٹ ریٹ کی شرح بھی مزید بڑھے گی۔

Comments

- Advertisement -