اشتہار

ڈالرز کی اڑتی اڑان کیسے روکی جائے؟ شوکت ترین کا حکومت کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈالر کی بڑھتی اڑان کی وجہ کیا ہے؟ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کل کے الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا جس کا نتیجہ ڈالرز کی بڑھتی قیمت میں نظر آرہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے ہمیں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی طرف جانا ہوگا، شہباز حکومت کو چاہیے کہ خدا کا خوف کریں ان کو معلوم ہے یہ دو ہزار تئیس تک نہیں رہ سکتے، فوری طور پر الیکشن کا اعلان کریں اور مضبوط نگراں حکومت لیکر آئیں جو مارکیٹ کو سمجھے۔

- Advertisement -

ڈالرز کی بڑھتی قدر کی ایک اور وجہ بیان کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امپورٹر جلد ایل سی کھولنا چاہتے ہیں، جنہیں ڈالر باہر سے لانے ہیں وہ روک رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر مزید بڑھتا جارہاہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ میں توقع کررہا تھا کہ روپیہ دو سو روپے سے کم ہوجائےگا مگر یہ معاملہ دوسری طرف نکل گیا ہے، یہ سخت سے سخت فیصلے لے چکے ہیں، اس کے باوجود روپیہ گرتاجارہاہے، اب نئے الیکشن تک غیریقینی کی صورتحال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 214 سے تجاوز کرگئی

آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے آنے سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر فرق نہیں پڑے گا کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے سے ان کی حکومت کا ٹیکنیکل معاہدہ ہوچکا۔

ادھر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر4 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر216 سے217 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں