پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت کسی صورت ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم بل سے دست بردار نہیں ہوگی، شوکت یوسف زئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اپنے نجی کلینک بند نہیں کرتے سرکاری اسپتال فوراً بند کردیتے ہیں، حکومت ہیلتھ ڈیلیوری بل سے دست بردار نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ہیلتھ ڈیلیوی سسٹم کے بل پر ڈاکٹروں کی جانب سے ردعمل پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ساری دنیا میں رائج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کرنا اسمبلی ممبران کا کام ہوتا ہے، ہم جو بھی قانون بنائیں ڈاکٹرز کہتے ہیں ہم نہیں مانتے ۔انہوں نے کئی گروپ بنا رکھے ہیں ،ڈاکٹرز اپنے کلینک بند نہیں کرتے مگر سرکاری اسپتال فوری بند کردیتے ہیں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے جو مانگا ہم نے قبول کیا اس لئے کہ ہم بہترسسٹم چاہتےہیں ، یہی ڈاکٹرز بیرون ملک جاکر 12،12گھنٹے بھی کام کرتے ہیں۔ جو سسٹم پوری دنیا میں ہے وہ یہاں لائیں تو انھیں قبول نہیں ہے ۔

صو بائی وزیر اطلاعات نے ڈاکٹروں کو مخاطب کرکے کہا کہ ڈاکٹرز مہربانی کریں جتنی تنخواہ لے رہے ہیں اتنی ڈیوٹی بھی تو کریں۔ حکومت کاکام ہوتاہےایسےقانون بنائےجس سےعوام کوفائدہ ہوڈاکٹرز کا کبھی کوئی گروپ احتجاج کرنےآجاتاہےتوکبھی کوئی اور گروپ سامنے آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری حکومت نےکرنی ہےجب ایسانہیں توڈاکٹرزہڑتال کیوں کررہےہیں ،دنیا میں رائج سسٹم سے ہیلتھ ڈیلوری کےمسائل ٹھیک ہوئے ہیں ،دنیا بھر میں رائج ہیلتھ ڈیلوری سسٹم سے یہ کیوں گھبرارہےہیں۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز بہانہ کرتے ہیں کہ یہ ہم عوام کیلئے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شعبہ صحت سے متعلق بل سے دستبردار نہیں ہوگی، جب سرکاری اسپتال کوپرائیویٹ کیاجائےتوتب ہڑتال کریں،جب پرائیویٹائزیشن نہیں کی جارہی توپھر ہڑتال کس بات کی ہورہی ہے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ جتنےملازمین ہیں ان کی تنخواہ میں ایک دن کابھی فرق نہیں آئے گا،ڈاکٹرز عوام کے ساتھ ہی زیادتی کررہےہیں۔جولوگ احتجاج کرناچاہتےہیں کریں ہم نئےلوگ لےآئیں گے۔تنخواہ آپ سرکارسےلیتےہیں اورمن مانی اپنی ،ایسانہیں ہوسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کسی قسم کاغیرقانونی کام اور انتشاراسپتالوں میں برداشت نہیں کرے گی،کوئی اگرکہےگا کہ اوپی ڈی بندکردوں گاتواس کی اجازت نہیں دیں گے۔کسی نے اوپی ڈی بندکرنےکی کوشش کی توقانون اپناراستہ اپنائےگا۔

آخر میں انہوں نے ایک بارپھر یقین دہانی کرائی کہ حکومتی اقدامات سےڈاکٹرزکی سروسزمیں کوئی فرق نہیں آئےگا، بلکہ یہ سسٹم عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں