جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کھلی دعوت ہے کہ آئیں اوربلین ٹری سونامی میں کرپشن ثابت کریں ، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: وزیر اطلاعات خیبرپختو نخوا شوکت یوسفزئی نے بلین ٹری سونامی میں ایک روپےکی کرپشن کاالزام نہیں، کھلی دعوت ہے کہ آئیں اورکرسکتےہیں تو کرپشن ثابت کریں، سابق حکمرانوں کی جگہ جیل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے بلین ٹری سونامی سے متعلق اپوزیشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا میڈیا کو وہ جگہ دکھائی گئی جہاں کم درخت تھے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختو نخوا نے کہا بلین ٹری سونامی میں 3سال میں ایک ارب درخت لگائے، 3200 مقامات پر پودے لگائے، ایک روپے کی کرپشن کاالزام نہیں۔

- Advertisement -

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا سابق حکمرانوں کی جگہ جیل میں ہے ، آئے دن بڑے بڑے چوروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے پی نے کہا بلین ٹری سونامی میں 350 ملازمین کو کرپشن پر نکالا گیا ، کھلی دعوت ہے کہ آئیں اورکرسکتےہیں تو کرپشن ثابت کریں ، واحد حکومت ہے جس نے مراعات میں کمی کی ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا عمران کےایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، 10کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا زبان پھسل گئی ہوگی۔

مزید پڑھیں : عالمی سطح پرپاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کی پذیرائی

،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں پرگھبرانے کاوقت ہے، 5 ارب درخت وہیں لگائےگئے جہاں گھر تعمیر ہو رہے ہیں؟ عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کاسونامی لائےہیں، نیب سےپوچھنا تھاکیابلین ٹری سونامی کی خبران تک پہنچی ہے؟

یاد رہے گزشتہ ماہ عالمی بون چیلنج میں پاکستان کی جانب سے 10ارب درختوں کی سونامی مہم کے ذریعے جنگلات کی بحالی کی کوششوں کو سراہا گیا تھا اور کہا پاکستان پہلا ملک ہے جس نے وسیع و عریض رقبے پر جنگلات کی بحالی کا عزم کیا۔

واضح رہے گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، 5 سال میں پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کرنا ہے، جو بھی خالی علاقے اور زمین ملے گی وہاں پر پودے لگائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی کہا تھا کہ شجر کاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے، شجر کاری مہم تمام شہروں میں شروع کررہے ہیں، پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں