اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے، وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبائی وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر بیرونی مفادات کے لیے فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں، جب کہ کے پی میں فاٹا کا انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے۔

[bs-quote quote=”قبائلی روایات کے مطابق ڈی آر سیز کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلائیں گے: وزیرِ اطلاعات” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ ہے، فاٹا اصلاحات میں تیزی کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ قبائلی روایات کے مطابق ڈی آر سیز کا دائرہ کار فاٹا تک پھیلائیں گے، قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کا معیار بھی بہتر بنا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کو فوری انصاف کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل گورنر خیبر پختونخوا سمیت فاٹا ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ فاٹا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا تین فی صد فوری طور پر ادا کیا جائے۔


یہ بھی پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ کا 3 فی صد حصہ جلد از جلد فاٹا کو دیا جائے، فاٹا ارکان کا وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ


ارکان نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے علاقوں سے ایم پی ایز کی تعداد 16 سے بڑھا کر 24 کی جائے، اور فاٹا کے لیے ایم این ایز کی موجودہ تعداد کو برقرار رکھا جائے۔

فاٹا ارکان کا وزیرِ اعظم عمران خان سے یہ بھی مطالبہ تھا کہ اے ڈی پی (سالانہ ترقیاتی پروگرام) کے لیے مختص رقم جلد از جلد جاری کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں