اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

شان پولاک کی جذبات سے بھرپور کمنٹری، ڈبلیو ٹی سی فتح "ریمبو نیشن کےلیے قابل فخر لمحہ”

اشتہار

حیرت انگیز

شان پولاک وکٹ کیپر بیٹر کائل ویرین کی جانب سے ووننگ شاٹ لگاتے ہیں جذباتی ہوگئے، کمنٹری باکس میں کھڑے ہو کرفتح پر دیر تک بولتے رہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی شاندار فتح کے بعد لیجنڈ بولر شان پولاک بھی اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ پائے، جیسے ہی کائل ویرین نے فاتحانہ شاٹ کھیلا لارڈ کے کمنٹری باکس میں موجود شان پولاک نے اپنی ٹیم کی اس جیت کو جی بھر کر سراہا۔

کس کھلاڑی کی کارکردگی پر لوگ سوال اٹھا رہے تھے؟ ٹمبا باووما نے بتا دیا

شان پولاک کا کمنٹری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی افریقی نے ایک بڑی مخالف ٹیم کےخلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جنوبی افریقہ کے آئی سی سی ایونٹس نہ جیتنے پر جو سوالیہ نشان تھا وہ بھی اب نہیں رہا۔

سابق پروٹیز بولر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ہمت دکھائی اور مخالف ٹیم کے خلاف سینہ سپر کھڑے رہے، یہ 2025 کی کلاس ہے اور اب جنوبی افریقہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمئن ہے۔

شان پولاک نے کہا کہ اس وقت جنوبی افریقہ کی سڑکوں پر لوگ گارہے ہوں گے اور رقص کررہے ہوں گے، ریمبو نیشن پروٹیز یونٹ کی اس فتح پر بہت فخر محسوس کررہی ہوگی۔

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں