بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

سوریا کمار کے متنازع کیچ پر جنوبی افریقی لیجنڈ شان پولاک نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں سوریا کمار یادیو کے متنازع کیچ پر سابق جنوبی افریقی کرکٹر شان پولاک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر شان پولاک نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ کیچ ٹھیک تھا، باؤنڈری کا کشن ہلا ضرور تھا لیکن یہ کھیل کے دوران ہوا تھا اور اس سے سوریا کمار کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، سوریا کیچ پکڑنے کے دوران کشن پر کھڑا نہیں تھا، انھوں نے شاندار مہارت دکھائی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال کو جنوبی افریقی بیٹر ملر نے اسٹریٹ پر چھکے کے لیے اچھالا تھا۔

- Advertisement -

ایسے میں سوریا کمار یادیو نے باؤنڈر پر ان کا شاندار کیچ لیتے ہوئے بھارت کی جیت کی راہ ہموار کی تھی، تاہم یہ کیچ متنازع بن گیا کیوں کہ سوریا نے کیچ بالکل باؤنڈری روپ کے پاس لیا تھا جبکہ کیچ لینے کے بعد وہ گیند کو ہوا میں اچھال کر باؤنڈری روپ کے اندر بھی چلے گئے تھے۔

ایک جنوبی افریقی مداح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ یقینی طور پر اس کیچ کے ری پلے کو ایک سے زیادہ بار دیکھا جانا چاہیے تھا، باؤنڈری کی رسی دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کے جوتے سے چھو کر اس نے واضح طور کی ہو۔

ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ پر اس بات کو واضح کیا گیا کہ باؤنڈری رسی کی سوریا کے کیچ پکڑنے کے فوراً بعد ہلی تھی اسے پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں