بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بنگلادیش نے کس فاسٹ بولر کو بولنگ کوچ مقرر کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو نومبر 2027 تک فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

بولنگ کوچ ایڈمز فروری دو سالہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی اس کردار سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایڈمز اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ باہمی تھا، حالانکہ ان کی جلد روانگی کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ایڈمز نے 2023 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ایلن ڈونلڈ کے باہر ہونے کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔

بی سی بی نے ایک بیان میں کہا، "بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کی بنگلہ دیش قومی ٹیم کے پیس بولنگ کوچ کے طور پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔

42 سالہ کھلاڑی اس ماہ کے آخر میں ٹیم کے سیٹ اپ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں شان ٹیٹ کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں