جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت میں عید کے چاند سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی جامع مسجد دہلی نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جامع مسجد دہلی کے شاہی امام کی  جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ وقت تک ملک بھر میں کہیں بھی چاند کی رویت کے حوالے سے شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد کل ملک بھر میں تیسواں روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ ’ماہِ شوّال کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا بھارت میں عید الفطر 14 مئی 2021 بروز جمعہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: عید نماز:‌ جامع مسجد دہلی کے امام کا بھارتی مسلمانوں‌ کے نام اہم پیغام

واضح رہے کہ ایک روز قبل جامع مسجد دہلی کے امام نے کرونا کی صورت حال کے پیشِ نظر بھارت میں مقیم مسلمانوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’وائرس کے پھیلنے کا خدشہ اور بیماری کا خوف موجود ہے لہذا نماز عید گھروں پر ادا کی جائے‘۔

انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کی تھی کہ وبا کے پھیلنے اور اس کا خوف شرعی عذر ہیں، لہذا مسلمان عید کے موقع پر مصافحہ کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں