اسلام آباد : وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے اور حکومت ڈیجیٹائزیشن کیلئے قانون سازی پر کام کررہی ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ملک میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دیا جارہا ہے، حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے کوشاں ہے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں : انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟
انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فور جی کو بہتر کرکے فائیو جی ٹیکنالوجی کی طرف گامزن ہیں، انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کیلئے اپریل میں اسپیکٹرم لانچ کرنے جارہے ہیں تاہم پالیسی ریٹ میں کمی حکومت کے موثراقدامات کی عکاسی ہے۔
خیال رہے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے صارفین کوسوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔