بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

بالی ووڈ میں عزت ملے گی تو کام کروں گی، شازیل شوکت

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ میں عزت ملے گی تبھی کام کروں گی۔

اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ڈراموں سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کریں گی لیکن اس صورت میں جب وہاں عزت ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں شازیل شوکت نے کہا کہ اگر میں ان اداکاروں کی جگہ ہوتی اور بھارت میں میرے ساتھ ناانصافی ہوتی تو میں ضرور آواز بلند کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں یہ یقین رکھنا چاہیے کہ رزق اللہ دیتا ہے، بالی ووڈ نہیں تو ہالی ووڈ کا دراوزہ بھی کھلا ہے وہاں آپ اداکاری کرسکتے ہیں۔

شازیل شوکت نے کہا کہ میری فطرت ہے کہ میں ملک کے خلاف کچھ نہیں سن سکتی اور مجھے یہ بھی لگتا ہے جو شخص اپنے ملک کا وفادار نہیں وہ کسی اور کا بھی نہیں ہوسکتا۔

یہ پڑھیں: کسی کی آنکھوں میں زیادہ دیر نہیں دیکھ سکتی، شازیل شوکت

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارت کی ایک ویب سیریز میں کام کررہی تھیں مگر دونوں ملکوں کی کشیدگی کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

اداکارہ کے مطابق وہ بالی ووڈ فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور کے کرار ’گیت‘ سے بہت متاثر ہیں اور یہی کردار ان کے شوبز میں آنے کی وجہ بنا اور جلد ہی اپنے نئے ڈرامے میں اس جیسا کردار ادا کرنے والی ہیں۔

پاکستانی ڈراموں سے متعلق انہوں  نے کہا کہ ہمارے ناظرین زیادہ تر ساس بہو اور ایک مرد دو خواتین جیسے موضوعات دیکھنا چاہتے ہیں، تو ہم مختلف کہانیاں کیسے دکھائیں؟

ذاتی زندگی کے حوالے سے شیزل شوکت نے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنانا چاہتی ہیں جو ایک اچھا انسان ہو، انہوں نے دبے الفاظ میں یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ اس وقت کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی رشتے میں عزت نہ ہو، تو بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے، بجائے اس کے کہ بدلہ لینے کی سوچ اپنائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں