منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شازیل شوکت کے مداحوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت نے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شازیل شوکت نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں کچھ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ، نئے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ماریا کو ہیلو کہیں۔‘

شازیل شوکت نے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ سے متعلق مزید کچھ نہیں لکھا۔

تاہم نیکسٹ لیول انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے ’عداوت‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شازیل شوکت ان دنوں ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’شانزے‘ اور ’من آنگن‘ میں ’رمشا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

شازیل شوکت انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں