جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لیے صرف 15ارب مختص کیے گئے، شازیہ مری

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لیے صرف 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ 2025-26 پر پی پی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ حیدرآباد سکھر موٹروے یہ 306 کلو میٹر رویہ منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں اور وزیراعظم کو کئی خطوط لکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 ارب روپے اس منصوبے کے لیے ناکافی ہیں، یہ منصوبہ اس رقم سے مکمل نہیں ہوگا، لگتا ہے کام بھی شروع نہیں ہوگا۔

یہ پڑھیں: مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش، تنخواہ داروں کیلیے ریلیف کا اعلان

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی، سنھ کے دونوں بڑے منصوبے رل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو وفاقی بجٹ سے امیدیں تھیں، سندھ حکومت حیدرآباد، سکھر موٹروے کے لیے کئی خطوط لکھ چکی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پرامید تھے بجٹ میں حیدرآباد اور سکھر موٹروے بنانے کے لیے بڑی رقم مختص ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں