کراچی : بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، عدالت نے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
جونیئروکیل نے استدعا کی ملزم عاطف کےسینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔
ٹرائل کورٹ نے عاطف خان ، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جبکہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت میں توثیق کردی تھی۔
مزید پڑھیں : اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد
عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے اور دونوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔
جسٹس محمود اے خان نے کہا کہ تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ایک ساتھ سنی جائیں گی۔