منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عورت مارچ پر پابندی کی درخواست دینا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے  عورت مارچ پر پابندی کی درخواست دینے والے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے عورت مارچ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی اور  درخواست گزارپر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار جرمانے کی رقم ادانہ کریں تو ان کا شناخت کارڈ بلاک کردیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جا سکے ، درخواست دائر کرنے کا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے۔

اس سے قبل جسٹس مزمل اختر شبیر نے ‘عورت مارچ’ ریلی سے انتظامیہ کے انکار کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں