اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

‘اے آروائی نیوز کا سیکیورٹی سرٹیفکیٹ منسوخی کیس میں وزارت داخلہ اور پیمرا کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرسٹرایان میمن نے کہا کہ سیکیورٹی سرٹیفکیٹ منسوخی کیس میں وزارت داخلہ اور پیمرا کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں انہوں نے بھی آٹھ اگست کا پروگرام بنیاد بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اے آر وائی نیوز کا سیکیورٹی سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت وزارت داخلہ اورایجنسیوں نے سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کیلیے آٹھ اگست کے پروگرام کو بنیاد بنایا۔

بیرسٹرایان میمن نے عدالت کو بتایا اس معاملے پر پیمرا پہلے ہی شوکاز جاری کر چکا ہے، یہ مواد پہلے ہی عدالت کے ریکارڈ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

وکیل اے آر وائی نیوز نے کہا کہ ٹھوس مواد نا ہونے پر الزام آرائی پر اتر آئے، یہ مواد پیمرا کے شوکاز کی بنیاد ہے لیکن عدالت اس کے متعلق حکم امتناع جاری کرچکی ہے۔

ایان میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ عجیب ہے، کیس کے التواء کیلیے تین پیشیوں پر ہر بار نئے وکیل کی خدمات حاصل کرتی ہے، جو کام پیمرا براہ راست نہیں کرسکی، بالواسطہ طور پر وزارت داخلہ کرنا چاہتی ہے۔

کچھ وکلاء کو تو عدالت میں پیش ہونے کا بھی موقع نہیں ملا، اے آروائی نیوز کی سیکیورٹی کلیئرنس کینسل کرنے کا کوئی جواز نہیں ، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے پیمرا کے وکیل کی درخواست پر سماعت تین ہفتوں کیلیے ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں