اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

محمود آباد میں تجاوزات ختم نہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے پر 10ہزار کا جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے محمود آباد میں تجاوزات ختم نہ کرنے سےمتعلق کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد رضا پر دس ہزار جرمانہ لگادیا اور جرمانہ ادا نہ کرنےپرتنخواہ سے کاٹنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محمود آباد میں تجاوزات ختم نہ کرنے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، وارنٹ جاری ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹرایس بی سی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے استفسار کیا وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، کیا تمہیں اسی وقت جیل نہ بھیج دیا جائے؟ عدالتی حکم پر کیوں پیش نہیں ہوتے؟

ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے شہزاد رضا نے بتایا کہ محمود آباد گیٹ کےقریب تجاوزات ختم کردیں ، عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کے جواب پر اظہار عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد رضا پر دس ہزار جرمانہ لگادیا اور 3دن میں جرمانہ ادا نہ کرنےپرتنخواہ سے کاٹنے کا حکم دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں